چنیوٹ :وفاقی وزیر قیصر شیخ سے پریس کلب کے وفد کی ملاقات
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کی ڈسٹرکٹ پریس کلب کے وفد سے خصوصی ملاقات،وفد میں صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب شاہد محمود ، سنئیر صحافی ڈاکٹر ریاض شاہد، عامر صدیقی اور علی مشتاق شامل تھے ۔
اس موقع پر قیصر احمد شیخ نے کہا کہ چنیوٹ شہر کی ترقی خوشحالی اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں ڈسٹرکٹ پریس کلب نمایاں ہے ، ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے ،عوامی شکایات کا ازالہ کرینگے ، 75 کروڑ روپے سے زائد کی رقم سے پبلک پارکس، ٹف ٹائل، سیوریج سسٹم کی بحالی سمیت دیگر منصوبوں پر کام ہوگا۔اس موقع پر صدر پریس کلب شاہد محمود نے کہا کہ خوشی ہے میڈیا کی نشاندہی پر عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے ۔