چنیوٹ :رکشہ ڈرائیوروں کے لائسنس بنوانے کیلئے الگ کاؤنٹر قائم

چنیوٹ :رکشہ ڈرائیوروں کے لائسنس بنوانے کیلئے الگ کاؤنٹر قائم

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر رکشہ ڈرائیوروں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے سپیشل مہم کے تحت الگ کاؤنٹر بنادیاگیا ۔

ڈی ایس پی ٹریفک بابر نواز کی زیر نگرانی سپیشل مہم کے تحت رکشہ ڈرائیونگ لائسنس تیار کئے جار ہے ہیں ۔ سابقہ لرنر کو رینیو کروا کر بھی شہریوں کے لائسنس تیار کئے جا رہے ہیں۔ اتوار کا دن رکشہ ڈرائیوروں کیلئے مختص کیا گیا ہے تاکہ ڈرائیور آسانی سے ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں۔ سپیشل مہم کے تحت ٹریفک پولیس نے ایک ہزار سے زائد رکشہ ڈرائیوروں کے لائسنس تیار کر لئے ۔ سپیشل مہم کے دوران مستفید ہونے والے رکشہ ڈرائیوروں نے ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو خوب سراہا ۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲاحمد کا کہنا تھا شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے جار ہے ہیں ۔ شہریوں کی سہولت کیلئے سپیشل مہم کے دوران آسان طریقے سے رکشہ ڈرائیوروں کے ڈرائیونگ لائسنس تیار کئے جار ہے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ کرنا قانوناً جرم ہے ، قانون پسند شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے آج ہی اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں