مسلح ملزمان نے پارکو لائنوں کو ٹیمپر کرکے لاکھوں مالیت کا تیل چوری کرلیا

مسلح ملزمان نے پارکو لائنوں کو ٹیمپر کرکے لاکھوں مالیت کا تیل چوری کرلیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلح ملزمان نے پارکو لائنوں کو ٹیمپر کرکے مبینہ طورپر لاکھوں روپے مالیت کا تیل چوری کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقے چکنمبر 66 ج ب کے قریب پارکو ملازمین ڈیوٹی پر مامور تھے کہ اس دوران مسلح ملزمان نے انہیں قابو کرلیا اور مبینہ طورپر باندھ کر قریبی فصلوں میں پھینک دیاگیا اور اس دوران لائنوں کو ٹیمپر کرکے لاکھوں روپے مالیت کا تیل چوری کرلیاگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں