جھنگ :ملاوٹی اشیائے خورونوش کی فروخت دھڑلے سے جاری

جھنگ :ملاوٹی اشیائے خورونوش کی فروخت دھڑلے سے جاری

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )شہر اور گردونواح میںملاوٹی اشیائے خورونوش کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے ۔۔۔

 غیر معیاری مرچ مسالحہ جات و دیگر اشیاء کے استعمال سے شہری معدے کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے لیکن ضلعی انتظامیہ، فوڈ اتھارٹی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مصالحہ جات ،دودھ ،دہی ،شوارمے اورپیزا میں استعمال ہونے والے گوشت ،سوجی، میدہ ،أٓئل ،مٹھائیوں سمیت دیگر مصالحہ جات کو خطرناک کیمیکل ،رنگ ،تیزاب، چوکر اور چاول کے بوسے کی ملاوٹ کر کے بازاروں میں کھلے عام فروخت کیا جارہا ہے جبکہ مافیا نے فوڈ اتھارٹی کی غفلت اور خاموشی کی وجہ سے جعلی مصالحہ جات تیار کرنے کے لئے گھروں میں منی فیکٹری بھی لگا رکھی ہیں، غیر معیاری مصالحہ جات کو ہوٹلوں، میرج ہال، پیزا ،شوارمے کے سٹالز اور بازاروں میں فروخت کیا جا رہا ہے ۔ ملاوٹی اشیاء کے استعمال سے شہری بڑی تعداد میں معدے اور جگر کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر و گردونواح میں قائم ناقص و غیر معیاری اشیاء تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں