کمالیہ :میونسپل کمیٹی نے ماڈل ریڑھی بازار قائم کر دیا
کمالیہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کمالیہ علی رضا نے کلمہ چوک میں بھی ماڈل ریڑھی بازار قائم کر دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف آفیسر علی رضا نے کہا کہ ماڈل ریڑھی بازار کے قیام سے شہر میں جگہ جگہ ریڑھی بازاروں کا خاتمہ ہوگا، بے ہنگم ریڑھی بازاروں کی وجہ سے تجاوزات کا مسئلہ درپیش رہتا تھا جو ماڈل ریڑھی بازار کے قیام سے حل ہو جائیگا۔جگہ جگہ ریڑھیاں لگنے سے ٹریفک کی روانی اور صفائی کا مسئلہ رہتا تھا۔ ماڈل ریڑھی بازار سے شہر میں ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماڈل ریڑھی بازار شہر کے دیگر علاقوں میں بھی قائم کئے جائیں گے ،جہاں شہریوں کو سستی اشیاء میسر ہونگی۔ دوسری جانب ماڈل ریڑھی بازار میں ریڑھی بانوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا باعزت روزگار فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔