کمشنر فیصل آباد کاساندل کالج جونیئر سیکشن کا دورہ

کمشنر فیصل آباد کاساندل کالج جونیئر سیکشن کا دورہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد سلوت سعید نے ساندل کالج جونیئر سیکشن کا دورہ کیا،ساندل کالج کو ڈویژن کا صف اول کا ادارہ بنانے کا عزم۔۔۔

اس موقع پر کمشنر نے ساندل کالج میں طالب علموں کے تیار کردہ سائنسی ماڈلز دیکھے ،طالب علموں نے کمشنر کو ماڈلز کی تیاری اور ورکنگ سے آگاہ کیا۔کمشنر نے طالب علموں کی صلاحیتوں کو سراہا۔کمشنر نے ساندل کالج میں پری نرسری کلاس کے دو سیکشنز دیکھے ۔پری نرسری میں اب تک60 بچے داخل ہوچکے ہیں۔کمشنر نے ساندل کالج کے ہال میں اساتذہ اور طلباء وطالبات سے خطاب بھی کیا۔اس موقع پر 99 روز کی نصابی وہم نصابی سرگرمیوں کی ڈاکومنٹری پیش کی گئی۔پرنسپل پروفیسر اختر رسول نے جامع بریفنگ دی۔کمشنر نے کہا کہ ساندل کالج کا دورہ کرکے بے حد خوشی محسوس ہوئی ہے ،نئے پرنسپل کی تعیناتی کے بعدساندل کالج کی کارکردگی کا گراف روزانہ کی بنیاد پر اوپر جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سکول کا ڈسپلن عمدہ ہے جس کا تسلسل برقرار رہنا چاہیے ۔پرنسپل سمیت تمام اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے ساتھ رابطہ سیشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔اساتذہ طالب علموں کی کردار سازی کی ذمہ داری لیں، پبلک سکولوں میں وسائل کی کمی نہیں۔انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر طالب علموں سے گفتگو کریں،نوجوان نسل کو محب وطن اور ذمہ دار شہری بنانا ہے ۔دین اسلام کی تعلیمات کو بھی لازمی جزو بنایا جائے ۔طالب علموں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے اقدامات جاری رہنے چاہیں۔کمشنر نے کہا کہ اساتذہ ادارے کو مزید بہتر بنانے کے لئے تجاویز پیش کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں