طارق سعید پرنسپل تعینات،سکول ٹیچرمظہر عباس گوندل ریٹائرہوگئے
پینسرہ،بھوانہ( نمائندگان دنیا)چوہدری طارق سعید کا تبادلہ ٹھیکریوالا سے بطور پرنسپل گورنمٹ بوائے ہائی سکول چک 67ج ب سدھار کر دیا گیا۔
انہوں نے چارج سنبھال کر ڈیوٹی شروع کر دی انکی تعیناتی پر ڈاکٹر خالق ،رانا اکبر ،علی اویس ورک،میاں طاہر پرویز،یاسر بھٹی، رمضان، قمر جاوید،خلیل و دیگر اساتذہ نے انہیں ویلکم کرتے ہوئے گلدستے پیش کئے ۔بھوانہ کے چک نمبر 209تارڑ کے گورنمنٹ پرائمری سکول کے ٹیچر مظہر عباس گوندل ریٹائر ہو گئے ۔ الوداعی تقریب میں ایجوکیشن آفیسر مدثر نواز،اساتذہ اور اور طلبہ کی کثیر تعداد شریک ہوئی ۔اساتذہ نے مظہر عباس کو تحائف دیکر رخصت کیا۔