مسنگ مین ہولز پر فوری ڈھکن رکھے جائیں :ایم ڈی واسا

مسنگ مین ہولز پر فوری ڈھکن رکھے جائیں :ایم ڈی واسا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی ہدایت پر مسنگ مین ہولز کو ہنگامی بنیادوں پر کور کرنے کی مہم پر عمل درآمد جاری ہے ۔

اس ضمن میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ موصول ہونے والی شکایات کا فوری طور پر ازالہ کرتے ہوئے مسنگ مین ہولز پر فوری ڈھکن رکھے جائیں اور اس میں کسی صورت تاخیر ہرگز قابل قبول نہیں ہے ۔ ایم ڈی واسا عامر عزیز نے واضح کیا کہ آپریشنز افسروں اور سٹاف کو کسی بھی مین ہول کے کور مسنگ ہونے پر6 گھنٹوں کے دوران ڈھکن رکھنے کا ٹائم فریم جاری کیا گیا جس پر بھرپور عمل درآمد کروایا جا رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ واسا کی فری ہیلپ لائن1334 مکمل فعال اور چوبیس گھنٹے اوپن رہتی ہے اور شہری مسنگ مین ہولز کے ساتھ ساتھ سیوریج ایشوز پر اپنی شکایات کا اندراج کروا سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں