کمالیہ میں شدید دھند، ٹریفک کی روانی متاثر، مسافروں کو پریشانی

کمالیہ میں شدید دھند، ٹریفک کی  روانی متاثر، مسافروں کو پریشانی

کمالیہ(نمائندہ خصوصی )کمالیہ میں شدید دھند، ٹریفک کی روانی متاثر ،مسافروں کو مشکلات کا سامنا ۔

تفصیلات کے مطابق کمالیہ شہر اور گرد و نوا ح میں گزشتہ کئی روز سے شدید دھند کا سلسلہ جاری ہے جس سے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گئے ،بازار سارا دن سنسان پڑے رہتے ہیں جس سے کاروباری طبقہ پریشان ہے دھند کے باعث موسمی بیماریوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔ دھند کا یہ سلسلہ مزید کئی دن تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ دھند کے باعث ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہے ، ایم تھری موٹروے کو کمالیہ رجانہ انٹرچینج سے شام کوہی بند کر دیا جاتا ہے جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامناہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں