اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ تحصیل سٹی کا یونین کونسلز کا دورہ
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ تحصیل سٹی نادیہ فاطمہ نے گزشتہ روز مختلف یونین کونسلز کا دورہ کیا ۔
اس موقع پر انہوں نے یونین کونسل کے سیکرٹریز کو سول رجسٹریشن فیسوں میں کمی اور لیٹ اندراج کی مدت بڑھانے کا جامع چارٹ دفاتر میں نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ درخواست گزاروں کو محکمہ بلدیات کی عوامی سہولت کے لئے بڑے اقدام سے آگاہی ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ مقررہ سے زائد فیس وصول کرنے کی شکایت پر زیروٹالرنس ہے ۔انہوں نے مختلف سرٹیفیکیٹس کے اجراء کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔