اے سی جڑانوالہ کی زیر نگرانی تجاوزات مافیا کیخلاف آپریشن
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رانا صفدر شبیر کی زیر نگرانی مین بازار میں تجاوزات مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔
گیااور موقع سے پختہ تعمیرات کو مسمار جبکہ عارضی سامان ضبط کرالیا۔اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ نے کہا کہ دکاندار بازاروں وشاہرات پر قائم تجاوزات کو ازخود ہٹالیں بصورت دیگر میونسپل کمیٹی نہ صرف تجاوز شدہ سامان ضبط کرے گی بلکہ مقدمات بھی درج ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ روڈز و بازاروں میں کسی کو تجاوزات قائم نہیں کرنے دیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے تجاوزات کے صفایا کی واضح ہدایات جاری کررکھی ہیں جس پر زیروٹالرنس ہے ،ٹریفک کے بلاتعطل بہاؤ کے لئے تجاوزات کا صفایا ناگزیر ہے ۔