اسسٹنٹ کمشنرصدر کی تحصیل بھر کے پٹواریوں سے میٹنگ
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنرصدر رنگزیب گورایہ نے تحصیل بھر میں پٹواریوں سے آبیانہ کی ریکوری اور ۔
کھیوٹ میوٹیشن پر تفصیلی میٹنگ کی۔ انہوں نے حکام کو باقیداروں سے سرکاری واجبات کی تیزرفتار وصولیوں کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرصدر رنگزیب گورایہ نے کہا کہ مختلف مدات میں ریکوری مہم کے اہداف میں کوئی عذر قابل قبول نہیں، انہوں نے حلقہ پٹواریوں کوروزانہ کا ہدف دے کر اسکی تکمیل کو یقینی بنانے کی تاکید کی۔