ڈی پی او جھنگ کی ریسکیو 15 کے ملازمین سے میٹنگ
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر)بلال افتخار کیانی کی ضلع بھر میں تعینات ریسکیو 15 کے ملازمین سے میٹنگ ۔ریسکیو سٹاف کی پندرہ روزہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اہم ہدایات جاری کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر)بلال افتخار کیانی کی ضلع بھر میں تعینات ریسکیو 15 کے ملازمین سے گزشتہ روز میٹنگ کی، میٹنگ میں انچارج ریسکیو 15 سمیت جھنگ، احمد پورسیال، اٹھارہ ہزاری اور شورکوٹ کا ریسکیو سٹاف شریک ہوا۔ ڈی پی او نے ریسکیو سٹاف کی پندرہ روزہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اہم ہدایات جاری کیں جبکہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری جبکہ اچھی کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ دوران چیکنگ شہریوں کی عزت نفس کا خیال رکھیں، کسی شہری سے ناروا سلوک ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔ ریسکیو سٹاف کا رویہ اسلئے اہم ہے کہ آپ فرسٹ رسپانڈر ہیں، خوش اخلاقی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوٹے ۔ کرپشن، بد اخلاقی اور غیر ذمہ دارانہ رویوں پر کڑا احتساب ہو گا۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ منشیات، غیر قانونی اسلحہ، اشتہاری مجرمان اور دیگر سٹریٹ کرائم کے خلاف غیر معمولی ایکشنز نظر آنے چاہئیں، ہر پندرہ روز کے بعد ہر شاہین اسکواڈ سے کارکردگی پر بازپرس کی جائے گی۔