چنیوٹ :عمرہ کی سعادت کے دوران باباسلامت انتقال کر گئے
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )عمرہ کی سعادت پر گئے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے دیرینہ ملاز م باباسلامت اﷲاحرام کی حالت میں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔۔۔
مرحوم کونمازجنازہ کے بعد سعودی عرب میں مکہ کے نزدیک جنت معلہ میں دفن کردیا گیا۔دریں اثناء مرحوم کی غائبانہ نماز جنازہ گزشتہ روز یہاں ریسٹ ہاؤس چنیوٹ میں ادا کر دی گئی جس میں افسروں،وکلاء اور دیگر شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، مرحوم کے ایصال کے لئے مغفرت کی دعائیں مانگی گئیں ۔