ڈی آئی جی اسلام آباد کی تھانہ ویمن میں کھلی کچہری، مسائل سنے

  ڈی آئی جی اسلام آباد کی تھانہ ویمن میں کھلی کچہری، مسائل سنے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے جمعرات کو تھانہ ویمن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔۔۔

 جس میں ایس پی سٹی خالد محمود اعوان، ایس پی سواں زون پری گل ترین، خواتین پولیس افسران سمیت بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی،ڈی آئی جی نے خواتین کے مسائل سنے اور ا نہیں فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے ، ا نہوں نے کہا اسلام آباد پولیس مختلف فورمز کے ذریعے عام شہریوں تک پہنچ کر ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے پرعزم ہے ۔ ا نہوں نے اچھی کارکر دگی پر ایس ایچ او تھانہ ویمن اور تفتیشی افسران کو انعاما ت سے نو ازا، کھلی کچہری میں خو اتین نے بھی ویمن پولیس سٹیشن کی کا رکر دگی کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں