منزہ انور گوئندی کے اعزاز میں پریس کلب میں تقریب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) منزہ انور گوئندی سرگودھا کے ادبی افق کا روشن ستارہ ہیں ،ان خیالات کا اظہار معروف شاعر و ادیب اور محقق پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم اور دیگر مقررین نے۔۔۔
منزہ انور گوئندی کے اعزاز میں پریس کلب میں منعقدہ ایک تقریب اور کامران مشاعرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی وہ صدارت کر رہے تھے ۔تقریب کا اہتمام پاکستان ادب اکادمی اور پنجابی ادبی نے پریس کلب کے اشتراک سے کیا تھا ،مہمانان خصوصی پروفیسر یوسف خالد اور ڈاکٹر آصف راز جبکہ مہمانان اعزاز نثری نظم کی معتبر شاعرہ نجمہ منصور اور نسیم شاہانہ تھیں۔ ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے منزہ انور گوئندی کی ادبی خدمات پر انہیں علامہ اقبال گولڈ میڈل سے نوازا ۔