ارشد صدیقی گروپ کاکوٹ ادوضلعی بار الیکشن پر عدم اعتماد
کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)کوٹ ادو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے انعقاد پر ارشد صدیقی گروپ نے عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اظہار تشویش کیا ۔
پریس کلب کوٹ ادو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزامات کی بوچھاڑ کر دی انکا کہنا تھا کہ ممبر پنجاب کونسل کوٹ ادو بار کے انتخابات پر اثر انداز ہوکر اس الیکشن کو نا صرف متنازعہ بنا رہے ہیں بلکہ بار کے انتخابات کو فارم 47 کا الیکشن بنانے جارہے ہیں ۔الیکشن میں ایک یوم باقی ہے اور ابھی تک ووٹرز لسٹ جاری نہیں کی گئی اور ان کے گروپ کے بیس کے قریب ارکان کو نان ووٹر کا نام دے کر ان سے ووٹ کا حق چھین لینا سراسر ناانصافی ہے ،علاوہ ازیں وکلا کالونی کے لیے رہائشی پلاٹس کی الاٹمنٹ کرنا اور وہ پلاٹ جن کا سرے سے وجود بھی نہیں یہ صرف ووٹ بٹورنے کے لیے مہم چلائی جا رہی ہے جبکہ اپنے گروپ کے ووٹ بڑھانے کے لیے اثر رسوخ استعمال کر کے مخالف گروپ باہر سے اضافی ووٹرز کو شامل کیا جارہا ہے جو آئین کی خلاف ورزی ہے ،الیکشن کمیشن کی شفافیت اور غیر جانبداری بھی مشکوک ہے جس میں صرف ایک گروپ کے ممبران شامل ہیں۔