حافظ آباد:چوکوں، چوراہوں اور بازاروں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کی ہدایات پر شہر کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ جاری۔
اسسٹنٹ کمشنر سہیل ریاض اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اکرام اﷲ سندھوں کی نگرانی میں کسوکی بائی پاس چوک،سرگودھا بائی پاس، قلعہ صاحب سنگھ چوک سمیت دیگر شاہراہوں، چوکوں، چوراہوں اور بازاروں میں تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا۔