سازگار ماحول کے بغیر تعلیمی ترقی ممکن نہین، صفدر واہگہ

سازگار ماحول کے بغیر تعلیمی ترقی ممکن نہین، صفدر واہگہ

ملتان(خصوصی رپورٹر)سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا ہے کہ سکولوں میں سازگار ماحول کے بغیر تعلیمی ترقی ممکن نہیں، لہذا سرکاری سکولوں میں چائلڈز فرینڈلی ایجوکیشن سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے ۔

تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور معیار تعلیم میں بہتری کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول بلی والا مرکز لاڑ تحصیل صدر ملتان میں 2 اضافی کلاس رومز کے افتتاح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی ای او ایلیمنٹری سکولز سرفراز احمد ملک، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل صدر ملتان ڈاکٹر فاروق اکبر خان لغاری، ڈپٹی ڈی ای او میاں خالد عالم ایجوکیشن آفیسر میاں منیر احمد، میاں نعیم ارشد، چودھری محمد نعیم،ظفر خان بابر، رانا جاوید مصطفی، مڑل علی احمد قریشی، رائے خالد محمود سمیت دیگر موجود تھے ۔ ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے مزید کہا کہ ضلع ملتان میں ای مانیٹرنگ کے تحت چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے ۔ اساتذہ کی حاضری، تدریسی عمل، صفائی ستھرائی اور سکولوں کے نظم و نسق کا ویڈیو لنک کے ذریعے جائزہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری سکولز کسی بھی لحاظ سے پرائیویٹ سکولوں سے کم نہیں۔ بہترین انفراسٹرکچر، اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ، بچوں کے لیے پرکشش تعلیمی ماحول کی بدولت سرکاری سکولوں کا معیار بہتر ہوا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں