اشیاء خورد و نوش کی کنٹرول ریٹ پر فروخت،کڑی مانیٹرنگ کا فیصلہ
ملتان (وقائع نگار خصوصی)کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام قائم رکھنے کا حکم دیدیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اضلاع کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا۔
کمشنر مریم خان نے کہا کہ چکن سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی کڑی نگرانی کی جائے ۔اشیاء خوردونوش کی قیمت فکس کر کے گرانفروشوں، ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائی میں تیزی لائی جائے ۔ ضلعی انتظامیہ فوڈ اتھارٹی کیساتھ ملکر کر جوائنٹ آپریشن کرے ۔ضلعی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی کارکردگی بہتر بنائیں اور فیلڈ میں متحرک سرگرمیاں سرانجام دیں ۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں،سنجیدہ انسپکشن کرکے رپورٹ مرتب کی جائے ۔کمشنر ملتان پرائس کنٹرول کے علاوہ انکا کوئی نمائندہ ہرگز فیلڈ انسپکشن نہیں کرسکتا۔کسی مافیا کو من مانی نہیں کرنے دیں گے ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ کمشنر نے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مزید مربوط اور موثر بنانے کے احکامات جاری کردیئے ۔