امیدوار جنرل سیکرٹری عاصم جان کا وکلا کے اعزاز میں ظہرانہ

امیدوار جنرل سیکرٹری عاصم جان کا وکلا کے اعزاز میں ظہرانہ

وہاڑی(نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وہاڑی کے الیکشن میں پاور شو کا مظاہرہ جاری ڈیموکریٹک ینگ لائرز فورم کے نامزد امیدوار برائے جنرل سیکرٹری چوہدری عاصم جان ایڈووکیٹ کی طرف سے وکلاء کے اعزاز میں پر۔۔۔

 تکلف ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ملک طارق اسماعیل ایڈووکیٹ نے کہا کہ کسی بھی تحریک کو کامیاب بنانے میں نوجوانوں کا بڑا کردار ہوتا ہے ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے بھی نوجوان وکلاء پر مشتمل قافلے کو لیکر چلنے کا ارادہ کیا جس میں پھر ہمارے سنئیرز وکلاء ہمارے ساتھ ملتے گئے اور یہ قافلہ بنتا گیا آج آپ کے سامنے ہے کہ ہم نے نوجوان عاصم جان ایڈووکیٹ کو بطور جنرل سیکرٹری نامزد کیا اب ہم اپ سب سے یہی امید کرتے ہیں کہ آپ ہمارا بازو بنتے ہوئے ہمارا ساتھ دیں چوہدری عاصم جان ایڈووکیٹ کا ساتھ دیں اور اپنے ووٹ سے اسے کامیاب کرواتے ہوئے بار کی قیادت کو ایک نوجوان وکیل کے ہاتھوں میں دیں جس میں کچھ کرنے کا جزبہ موجود ہے ہم یقین دلاتے ہیں ہم اپ کو مایوس نہیں کریں گے ۔ امیدوار برائے جنرل سیکرٹری عاصم جان ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار وہاڑی میں جب الیکشن کا اعلان ہوا تو اس وقت ہمارے گروپ کے سینئرزنے باہمی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا کہ نوجوانوں کا کردار ہمیشہ اہم ہوتا ہے ،اسی لیے ہمارے گروپ ڈی وائی ایل ایف نے مجھ پر اعتماد کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں