ریجنل ٹیکس آفس کی نادہندگان کے خلاف کارروائی،چھ شادی ہال سیل،ریکارڈ ضبط

ریجنل ٹیکس  آفس کی نادہندگان کے خلاف کارروائی،چھ شادی ہال سیل،ریکارڈ ضبط

کراچی (بزنس رپورٹر )آر ٹی او ون نے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے مزید چھ شادی ہالوں کے خلاف ایکشن لے لیا۔تفصیلات کے مطابق آر ٹی او ون نے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مزید چھ شادی ہالزکا ریکارڈ ضبط کرکے انہیں سربمہرکردیا ہے ۔

 ان شادی ہالز کے خلاف ایکشن انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 236CB پر عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے لیا گیا ہے ۔میرج ہال ایسوسی ایشن بھی اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام رہی ۔آر ٹی او ون کی جانب سے ایکشن لینے سے قبل متعدد باران شادی ہالز کو ٹیکس قوانین پر عمل کرنے کے نوٹسز بھی بھیجے گئے جو کہ بے سود رہے ۔ اس ضمن میں میرج ہال ایسوسی ایشن بھی اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام رہی اور شادی ہال مالکان کو ٹیکس قوانین کے مطابق ٹیکس ادائیگی کرنے پر آمادہ نہیں کرسکی۔ میرج ہال ایسوسی ایشن کے صدر رانا رئیس کے عدم تعاون کی وجہ سے آر ٹی او 1 شادی ہال مالکان کے خلاف سخت کارروائیاں کررہا ہے ، آر ٹی او 1 کے مطابق ٹیکس قوانین پر عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لئے اپنی کارروائیاں تیز کی ہیں، اس ضمن میں تمام شادی ہالز مالکان اور دیگر تاجر حضرات کو ٹیکس قوانین پر عمل کرنے کی ہدایات دی جاچکی ہیں تاکہ وہ کسی بھی قانونی کارروائی سے محفوظ رہ سکیں، تاہم میرج ہال ایسوسی ایشن کے صدر رانا رئیس شادی ہالز کی ٹیکس چوری روکنے اور ایف بی آر کے ذیلی دفاتر کو تعاون فراہم کرنے میں مسلسل ناکام ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں