میلسی،ناقص میٹریل کی وجہ سے روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

میلسی،ناقص میٹریل کی وجہ سے روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

میلسی (نامہ نگار )ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن،ناقص میٹریل کی وجہ سے روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان۔

تفصیل کے مطابق میلسی میں کروڑوں روپے سے روڈ تعمیر کئے گئے ہیں۔جن میں ناقص مٹیریل لگانے سے روڈز چند دنوں بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔سائیفن روڈ پر مارکی کے سامنے ،ملتان روڈ،قائد اعظم روڈ بری طرح تباہ ہوگیا ہے ۔جس سے سرکاری خزانے کے کروڑوں روپے کا ضیاع ہوگیا ہے ۔بتایا گیا ہے ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن لے کر مبینہ کرپشن کی جاتی ہے اور افسران ٹھیکے داروں کے بل پاس کر دیتے ہیں۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے آڈٹ کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ناقص میٹریل کے استعمال بارے ٹھیکیدار حبیب بھٹہ سے مؤقف لیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میری غیر موجودگی میں روڈ بنایا گیا ہے ۔ناقص میٹریل کا استعمال ہوا ہے لیکن میں نے مرمت کروا دیاتھا،اب ٹوٹ جانے کا علم نہیں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں