ڈویژنل ماحولیاتی کمیٹی کا اجلاس ، 73 کاروباری یونٹس کو این او سی دینے کی منظوری

ڈویژنل ماحولیاتی کمیٹی کا اجلاس ، 73 کاروباری یونٹس کو این او سی دینے کی منظوری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ڈویژنل ماحولیاتی کمیٹی نے 73 مختلف کاروباری یونٹس کے این او سی کے اجراء کی منظوری دے دی کمیٹی کا اجلاس کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔

 اجلاس میں کل 76 کیس پیش کیے گئے جن میں بھکر کے موبائل فون ٹاورز کے 38 اور پٹرول پمپ کا ایک، سرگود ھامیں پولٹری کے 20 اور پٹرول پمپس کے چار جبکہ میانوالی میں پولٹری کے 7 اور پٹرول پمپ کا ایک کیس شامل تھا۔ کمیٹی نے بائی لاز کی خلاف وزی کرنے پر ایک بلڈنگ اور دو پولٹری شیڈز کے کیس مسترد کرتے ہوئے کاروائی کے لیے ٹربیونل بھجوانے کی منظوری دی۔ اجلاس میں اے ڈی ماحولیات محمد رانا ، جامعہ سرگودہا کے ایکسپرٹ پروفیسر ڈاکٹر غلام سرور کے علاوہ خوشاب، میانوالی اور بھکر کے ماحولیات کے افسران ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں