واسا حدود سے باہر بھی سیوریج، واٹر سپلائی بل وصولی کا فیصلہ

واسا حدود سے باہر بھی سیوریج، واٹر سپلائی بل وصولی کا فیصلہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)وزیر اعلیٰ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت واسا اور ضلعی حکومت کی طرف سے لاہور کے آٹھ زونز میں سیوریج اور واٹر سپلائی کا انفراسٹرکچر بچھایا جارہا ہے۔۔۔

پنجاب حکومت کی طرف سے جہاں لاہور کے باسیوں کو نیا واٹر سپلائی اور سیوریج انفراسٹرکچر فراہم کیا جارہا ہے، وہیں لوگوں پر بلوں کی مد میں نیا بوجھ بھی ڈالا جارہا ہے ، اس وقت واسا نان سروس ایریاز کے باسی واٹر سپلائی اور سیوریج کے استعمال پر بل جمع نہیں کرا رہے ،تاہم نیا انفراسٹرکچر فراہم کرنے کے بعد ان املاک سے بل بھی وصول کیا جائے گا،نان واسا سروس ایریا میں بھی املاک مالکان سے سیوریج اور واٹر سپلائی کا بل وصول کیا جائے گا، لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام میں واسا کو بلنگ کی اجازت دے دی گئی، جن علاقوں میں نیا سیوریج و واٹر سپلائی سسٹم بچھے گا، وہ اسی ماہ سے بل ادا کریں گے، سیوریج اور واٹر سپلائی کا بل واسا کے موجودہ ٹیرف کے مطابق وصول کیا جائے گا، موجودہ صورتحال میں واسا انتظامیہ نان واسا سروس ایریا سے بلنگ وصول نہیں کررہی، لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی تکمیل کے مطابق واسا کی نیٹ بلنگ میں دو لاکھ صارفین کا اضافہ ہوگا، منصوبے کے تحت 132 کلومیٹر طویل علاقے میں سیوریج اور واٹر سپلائی سسٹم لگایا جارہا ہے، شہر کی دو لاکھ گلیوں میں سیوریج اور واٹر سپلائی کا نیا سسٹم بچھایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں