ٹوبہ :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

 ٹوبہ :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید جمیل حیدر شاہ نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں یوم ولادت سیدنا علی المرتضیٰؓ کے موقع پر امن و عامہ کے قیام کے حوالہ سے۔۔۔

ہر ممکن حفاظتی و انتظامی اقدامات کئے جائیں،13رجب کو قانون اورضابطہ اخلاق کی پابندی کو ہرممکن یقینی بنایا گیا ہے ، امن و عامہ کے قیام کے سلسلہ میں تمام متعلقہ محکمے آپس میں کوآرڈی نیشن کو مزید موثر اور فعال بنائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم علی المرتضیٰؓ کے موقع پر انتظامات بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقراء ناصر، سول ڈیفنس آفیسر محمود گل، چیف آفیسر ضلع کونسل مہر انور بیگ سیال، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کاشف گجر، سپرٹینڈنٹ ڈی سی آفس ضیا الحق سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی اجلاس میں موجود تھے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا کہ ایمرجنسی کنٹرول روم فعال رکھا جائے اور مرکزی جلوس کے راستے پرسکیورٹی کے حوالے سے پلان تشکیل دیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں