جکھڑ:اڈا پل بھسی پر واپڈا کی نئی لائن بچھا دی گئی
جکھڑ (سٹی رپورٹر )سابق وفاقی وزیر اسد الرحمٰن رمدے اور میاں زید الرحمٰن رمدے کی خصوصی کاوش سے اڈا پل بھسی پر واپڈا کی نئی لائن بچھا دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ اڈا پل بھسی پر سابق وفاقی وزیر اسد الرحمٰن رمدے اور امیدوار قومی اسمبلی میاں زید الرحمٰن رمدے کی خصوصی کاوش سے واپڈا فیسکو کمالیہ کی جانب سے نئی لائن بچھا دی گئی جبکہ 2 نئے ٹرانسفارمرز بھی نصب کئے جا رہے ہیں ۔ نئی لائن بچھانے سے آئے روز ہیوی ٹریفک کی وجہ سے بجلی کی تار ٹوٹنے کا مسئلہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گا۔