ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کی شہریوں کے مسائل حل کرنیکی ہدایت

ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کی شہریوں کے مسائل حل کرنیکی ہدایت

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ نعیم سندھو نے حکومت پنجاب کی گائیڈ لائنز کے مطابق اپنے دفتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت سائلین کے مسائل سنے اور ان کی درخواستوں پر عمل درآمد کے لیے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے عملی اقدامات کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہی ہیں، حکومت پنجاب ہدایات کے مطابق تمام متعلقہ محکموں کے افسران بھی عوامی شکایات کے ازالہ کو خصوصی اہمیت دیتے ہوئے لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں، تمام محکموں کے افسران اپنے دفاتر میں آنے والے سائلین کی سنوائی کریں اور انہیں ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں