شہرقائد میں ترقیاتی منصوبوں کو فوری مکمل کیا جائے ، ثروت اعجاز

شہرقائد میں ترقیاتی منصوبوں کو فوری مکمل کیا جائے ، ثروت اعجاز

کراچی (این این آئی)مرکزی صدر پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ شہر قائد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو فوری طور پر مکمل کیا جائے ،عرصہ دراز سے شروع کیے جانے والے ترقیاتی منصوبے سست روی کا شکار ہیں۔

کراچی سے ہی سب سے زیادہ محصولات جمع کیے جاتے ہیں،پھر اس شہرکو کیوں مسائل کا گڑھ بنایا گیا ہے ۔ پانی، بجلی،گیس جیسی بنیادی سہولتیں کراچی والوں کا دیرینہ مسئلہ ہے ۔متعلقہ محکمہ شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے بجائے صرف خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں