وفاقی وزیر برائے بحری امور کا سفیر ڈنمارک کو عشائیہ
اسلام آباد(وقائع نگار)وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے ڈنمارک کے سفیرجیکب لنلف کے اعزاز میں ایک پُروقار عشائیہ کا اہتمام کیا۔۔۔
جس کے دوران تجارتی و سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خاص طور پر پاکستان کی بحری تجارت اور ڈنمارک کے ساتھ مربوط شعبوں میں تعاون کے امکانات زیرِ بحث آئے ۔ قیصر احمد شیخ نے کہا پاکستان اور ڈنمارک کے تعلقات اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں ،سفیرجیکب لنلف نے پاکستانی حکومت کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈنمارک پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔