ریسکیو1122سیالکوٹ میں چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا آغاز
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122سیالکوٹ میں چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا آغاز ہو گیا ۔
ضلع میں 18نوجوانوں نے انٹرن شپ پروگرام کے تحت ریسکیو 1122 جوائن کیا جن کو ہفتہ روز ہ تربیت فراہم کی گئی جس میں ابتدائی طبی امداد مہیا کرنا ، پاکستان لائف سیور پروگرام ، وزیر اعلیٰ لائف سیور پروگرام اور CADREکی بنیاد پر تربیت فراہم کی گئی۔ پہلے بیچ کے 18 طلبا کو تربیت فراہم کرنے کے بعد مختلف ریسکیو اسٹیشنز پر ایمبولینس ڈیوٹی فراہم کریں گے ، حلف برداری کی تقریب سینٹرل ریسکیو سٹیشن پر ہو ئی ۔