ازبکستان سے تعلقات نئی بلندیوں تک لے جا ئینگے، سیدال خان

  ازبکستان سے تعلقات نئی بلندیوں تک لے جا ئینگے، سیدال خان

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے ازبکستان کے سفیر علیشیر تختائیف نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی، تجارتی اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے قابل عمل روڈ میپ تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

 ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا پاکستان ازبکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے اور ازبکستان کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ،پارلیمانی سفارتکاری دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے میں مددگارثا بت ہوگی۔ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان خطے میں پائیدار امن اور ترقی کا مشترکہ ویژن ہے ۔پاکستان اور ازبکستان دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے پرعزم ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں