عوام کو بہتر ین علاج معالجہ فراہم کرنا ترجیح :ڈی سی جھنگ

 عوام کو بہتر ین علاج معالجہ فراہم کرنا ترجیح :ڈی سی جھنگ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اورمریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے انتظامی اموربارے ہسپتال انتظامیہ سے بریفنگ لی اور مختلف وارڈز کے معائنہ کے دوران زیر علاج مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور علاج معالجہ کیلئے ادویات کے سٹاک کو چیک کیا۔اس موقع پر ڈی سی جھنگ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت ضلع بھر میں صحت عامہ کے لیے سروس ڈیلیوری کے معیار کو بہتر بنایا جا رہا ہے ۔ عوام کو بہتر سے بہتر علاج معالجہ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ،عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کارلائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹرز سمیت دیگر طبی عملہ کی حاضری کو سو فیصد یقینی بنانے اور صفائی ستھرائی کو مزید بہتر بنانے سمیت وارڈزاور رومز میں بیڈ شیٹس تبدیل کرنے اور واش رومز کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے زیر تعمیر چناب آٹزم سنٹر کا بھی دورہ کیا اورجاری کام کا جائزہ و بریفنگ لی ۔ انہوں نے زیر تعمیر چناب آٹزم سنٹرکو مقررہ مدت میں کام مکمل کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن اورآدھیوال کا دورہ کیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں