تجاوزات خاتمے کیلئے مرحلہ وار پروگرام پرعملدرآمد کی ہدایت
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کی زیر صدارت تجاوزات، ستھرا پنجاب، پرائس کنٹرول، صفائی، ریڑھی ماڈل بازار، ریونیو اسیسمنٹ و دیگر اہداف کے جائزے کیلئے ڈویژنل اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔
کمشنر لاہور ڈویژن نے چاروں اضلاع کے ڈی سیز کو ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیحات میں صفائی، پرائس کنٹرول، تجاوزات کا خاتمہ شامل ہیں، صفائی پر کوئی کمپرومائز نہیں، مائیکروپلان کے تحت کام کرائیں، کمشنر لاہور نے پہلی سٹیج پرتجاوزات خاتمے کیلئے ڈی سیز سے شیڈول طلب کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات خاتمے کیلئے مرحلہ وار پروگرام پر سختی سے عمل کرائیں۔