جھنگ :پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیت گینگ کے 5 ملزم گرفتار

جھنگ :پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیت گینگ کے 5 ملزم گرفتار

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پولیس تھانہ کوتوالی کی بڑی کارروائی،نقب زن،چور اور ڈکیت گینگ کے 5 ملزمان گرفتار،2 کروڑ 19 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد ،ڈی پی او کیپٹن (ر)بلال افتخار کیانی نے برآمد ہونے والا مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کوتوالی نے نقب زن،چور اور رابر گینگ کے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے 2 کروڑ 19 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیا،برآمد مال مسروقہ میں 34 تولہ سونا،قیمتی گھڑیاں،1 کار اور چوری شدہ 30 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔ پولیس تھانہ موچی والا نے ڈکیتی میں ملوث گینگ کے دو ملزموں کو گرفتار کرکے 15 لاکھ روپے نقدی برآمد کی۔ ڈی پی او کیپٹن(ر)بلال افتخار کیانی نے برآمد مال مسروقہ شہریوں کے حوالے کیا، مال مسروقہ کی برآمدگی پر ڈی پی او نے پولیس افسروں میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم کئے ۔ میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے ڈی پی او نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس ہمہ وقت سرگرم ہے ، سال 2024 میں بھی 25 کروڑ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کرکے شہریوں کے حوالے کیا تھا، جرائم کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں