انسداد جرائم کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنائیں، ناصر رضوی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس میں میٹنگز کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جن میں ڈی جی سیف سٹی شاکر حسین داوڑ،اے آئی جی لاجسٹک سید عنایت علی شاہ ،ایس پی ہیڈکوارٹرز میاں علی رضا سمیت ڈائریکٹر آئی ٹی نے شرکت کی،آئی جی نے سیف سٹی اسلام آباد کی کارکردگی کا جائزہ لیا،انہوں نے افسران کو سیف سٹی کے سال 2025 کے اہداف سے متعلق آگاہ کیا اور کہا جرائم کے انسداد کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنایا جائے ،کرائم کے ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کی جائے ۔ تمام شہید پولیس افسران کے اہلخانہ ،غازیوں اور دیگر پولیس افسران کی ویلفیئر اور ان کے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں۔