پسرور کیڈٹ کالج کو بہترین درسگاہ بنانے کیلئے پر عزم ہیں :کمشنر
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا )کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ پسرور کیڈٹ کالج کو علاقہ کی بہترین تعلیمی درسگاہ بنانے ۔
کیلئے پر عزم ہیں، اس مقصد کے حصول کیلئے کیڈٹ کالج میں صحت مند تعلیمی ماحول اور سرگرمیوں کو پروان چڑھایا جائے گا جس سے زیر تعلیم کیڈٹس کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی کردار اور شخصیت مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پسرور کیڈٹ کالج کی 19 ویں ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔