شہر سے تجاوزات کے خاتمہ کو یقینی بنایا جائے ‘ڈی سی
میانوالی (نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت شہر سے تجاوزات کے خاتمہ کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقدہ ہوا۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر میانوالی مراد حسین نیکوکارہ، سی او میونسپل کمیٹی رانا محبوب عالم، سی او ضلع کونسل ملک ساجد اور ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ حبیب اللہ خان نے شرکت کی۔اس موقع پر سی او میونسپل کمیٹی نے ڈپٹی کو اینٹی اینکروچمنٹ مہم سے متعلق بریفننگ دی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر اور میونسپل کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہر سے تجاوزات کے خاتمہ کو یقینی بنایا جائے اور غیر قانونی املاک کھڑی کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔انھوں نے کہا کہ تمام ریڑھیوں کو رجسٹرڈ کر کے ریڑھی بازار میں منتقل کیا جائے ۔