کوٹ ادو شہر میں صفائی کا نظام تباہ، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر
کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)کوٹ ادو شہر میں صفائی کا نظام تباہ، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے ، نجی کمپنی صورتحال کنٹرول کرنے میں ناکام،جی ٹی روڈ سمیت شہربھرکاسیوریج سسٹم بھی ناکارہ ہوگیا۔۔۔
گنداپانی سڑکوں اور گلیوں میں جمع،تعفن پھیلنے سے مختلف بیماریاں جنم لینے لگیں۔تفصیل کے مطابق ضلع کوٹ ادو میں یکم جنوری سے صفائی کا نظام سنبھالنے والی پرائیویٹ ڈائیوو کمپنی بھی شہر کی حالت نہ سدھار سکی،پرائیویٹ کمپنی بھی ضلع کوٹ ادو کے شہریوں کو گندگی اور سیوریج کے ناکارہ سسٹم گندے پانی سے نجات نہ دلاسکی،شہربھرمیں سیوریج کے گندے پانی اورگندگی کیصورت حال جوں کی توں ہے اورشہرکے جی ٹی روڈ سمیت مختلف علاقوں میں گلیوں میں کھڑاگندا پانی اور کوڑے کے ڈھیرمیونسپل کمیٹی کا منہ چڑانے لگے ،شہرکے مختلف علاقوں وارڈنمبر11، اندرون ۔بازار ،نقد أباد ،منڈی مویشی روڈ،نور شاہ روڈ،پتل روڈ، بخاری روڈکے ملحقہ علاقوں سمیت ریلوے لائن پار علاقہ محلہ غریب آباد،محلہ نورے والہ،بلوچ کالونی اور ضیائکالونی میں نالیوں کی صفائی نہ ہونے سے نالیوں کا گندا پانی گلیوں میں جمع ہے اورگندگی کے ڈھیرلگ گئے ،گندگی جمع ہونے سے تعفن پھیلنے لگا،بدبو نے علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن بنا دی،گلیوں میں کھڑے گندے پانی اور کوڑے کے ڈھیر شہریوں کی آمدورفت میں بھی رکاوٹ بن گئے ہیں۔