چنیوٹ:ڈکیت گینگ کے 2 کارندے گرفتار،مال مسروقہ برآمد
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب حکومت کے ویژن کرائم فری پنجاب کے تحت ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔
ایس ایچ او تھانہ صدر سب انسپکٹر سیف اﷲنے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے 2 ملزموں وارث علی اور سنی عباسکو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملز موں کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور وارداتوں میں زیر استعمال ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا۔ دونوں ملزم تھانہ صدر پولیس کو راہزنی ، چوری و دیگر جرائم کے مختلف 12 مقدمات میں مطلوب تھے ۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عبداﷲاحمد کا کہناتھا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں، مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جارہا ہے ۔