مین بازار کھرڑیانوالہ میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن

 مین بازار کھرڑیانوالہ میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رانا صفدر شبیر کی زیر نگرانی میونسپل کمیٹی کھرڑیانوالہ نے مین بازار میں تجاوزات مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔۔۔

 اور موقع سے پختہ تعمیرات کو مسمار جبکہ عارضی سامان ضبط کرالیا ،علاوہ ازیں فٹ پاتھس کو کلیئر کرالیاگیا۔اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ نے متنبہ کیا کہ دکاندار بازاروں وشاہرات پر قائم تجاوزات کو ازخود ہٹالیں بصورت دیگر میونسپل کمیٹی نہ صرف تجاوز شدہ سامان ضبط کرے گی بلکہ مقدمات بھی درج ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ روڈز و بازاروں میں کسی کو تجاوزات قائم نہیں کرنے دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں