ٹو بہ :اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل حل

ٹو بہ :اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل حل

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے تحت اوپن ڈور پالیسی کا تسلسل جاری ہے ، جس کے تحت ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو روزانہ کی بنیاد پر10 بجے سے 11:30 تک دفتر میں آئے ہوئے۔۔۔

 سائلین کے مختلف نوعیت کے مسائل سن رہے ہیں اور ان کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھا رہے ہیں، اس پالیسی کے تحت عوام کو براہ راست اپنی شکایات اور مسائل ڈپٹی کمشنر سے پیش کرنے کا موقع مل رہا ہے ، جس سے عوامی مسائل کے حل میں تیزی آئی ہے اور حکومتی سطح پر شفافیت اور جوابدہی کو فروغ مل رہا ہے ۔ڈی سی نعیم سندھو کا کہنا ہے کہ یہ پالیسی عوامی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے اور لوگوں کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے ،سائلین کی شکایات کو جلد اور موثر طریقے سے حل کرنے کے لیے تمام محکموں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جا رہا ہے ،وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق یہ اقدام عوام کے مسائل کے حل میں مزید بہتری لانے کا موجب بنے گا اور انتظامیہ کے کاموں میں مزید شفافیت اور عوامی اعتماد کی فضا پیدا کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں