الیکٹرک گاڑیوں کی امپورٹ پر ٹیکس ختم کئے جائیں:رانا زاہد

 الیکٹرک گاڑیوں کی امپورٹ پر ٹیکس ختم کئے جائیں:رانا زاہد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سینئر سیاستدان رانا زاہد توصیف نے حکومت کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کیلئے۔

 چارجنگ اسٹیشنز کیلئے بجلی 45فیصد سستی کرنے کے اعلان کو نہایت مضحکہ خیز قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے اس کی بڑی وجہ الیکٹرک گاڑیوں کی پاکستان میں امپورٹ پر کسٹم، سیلز ٹیکس وغیرہ کی مد میں ڈیوٹیز ناقابل برداشت ہیں ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت ملک میں آلودہ ماحول سے نجات کیلئے الیکٹرک گاڑیوں کا رجحان چاہتی ہیں تو سب سے پہلے الیکٹرک گاڑیوں کی امپورٹ پر ہر طرح کا ٹیکس ختم کرنا ہو گا، ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس بڑھایا جائے ، نیز مقامی سطح پر تیار ہونے والی پٹرول ،ڈیزل وغیرہ پر چلنے والی گاڑیوں کو بجلی پر شفٹ کرنے کیلئے کمپنیوں کو وقت دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ فیول اسٹیشن کی جگہ الیکٹرک پمپ لگانے اور بجلی میں رعایت دینے سے کیا فائدہ کہ اگر ملک میں الیکٹرک گاڑیاں ہی نہیں ،عوام کو حکومتی پالیسیوں کی کچھ سمجھ نہیں آ رہی ۔  

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں