چنیوٹ :کچہری روڈ پر عوام کیلئے سبزی و فروٹ بازار قائم
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب میڈم مریم نواز شریف کے ویژن پر عملدرآمد کرتے ہوئے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مرزا مظفر بیگ کی نگرانی میں ٹی او آر سلیمان اشرف اور سلیم احمد انکروچمنٹ آفیسر نے کچہری روڈ پر معیاری کنٹرول ریٹس۔۔۔
پر عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے سبزی و فروٹ بازار سجا دیا اس موقع ٹی او آر میونسپل کمیٹی سلیمان اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن پر عملدرآمد کرتے ہوئے شہر کو خوبصورت بنانے میں اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ، ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم میں سول سوسائٹی تاجر برادری کا تعاون اشد ضروری ہے ،سبزی و فروٹ بازار کا مقصد ان غریب ریڑھی بانوں کو باعزت روزگار کے مواقع اور عوام کو سستی اور معیاری اشیاء ان کی دہلیز تک پہچانا ہے ۔ ان بازاروں کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی جائے گی، غیر معیاری کنٹرول ریٹس پر اشیائے خورونوش نہ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہتر ہے کہ جن جن دکان داروں نے سڑکوں، گلیوں پر قبضہ جما رکھا ہے وہ خود بڑے نقصان اور پریشانی سے بچنے کے لئے اپنی حدود تک اپنے کاروبار سمیٹ لیں ۔