بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کو سزائے موت اور جرمانہ

بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کو سزائے موت اور جرمانہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈ یشنل سیشن جج ناصر محمود سیال نے تھانہ چٹیانہ کے علاقہ میں گھریلو جھگڑے پر ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اپنی بیوی کو قتل اور برادر نسبتی کوزخمی کر نے کے مقد مہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم اسد مسعود کو سزائے موت اور جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے ،پولیس ذرائع کے مطابق نواحی چک نمبر303گ ب کے رہائشی اسد مسعود کا اپنی بیوی اور سسرالیوں سے جھگڑا چلا آرہا تھا ، جس کی بنا پرملزم نے آتشیں اسلحہ سے فائر نگ کر کے   اپنی اہلیہ مسماۃ رخسانہ کو قتل اور برادر نسبتی حنیف کوشدید زخمی کر دیا تھا ، چنانچہ تھانہ چٹیانہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقد مہ درج کر کے چالان فاضل عدالت میں پیش کر رکھا تھا ،جس کی سماعت مکمل ہو نے کے بعد جرم ثابت ہو نے پر فاضل جج نے ملزم اسد مسعود کو سزائے موت اور جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں