سمندری:پولیس پر حملہ آوروں کی فائرنگ ، ساتھی ملزم زخمی

سمندری (نمائندہ دنیا )تھانہ سٹی سمندری کے علاقہ مونیاں والابنگلہ کے قریب پولیس مقابلہ پولیس پر حملہ آوروں کی فائرنگ سے۔
ملزموں کا ساتھی زخمی ہو گیاتھانہ سمندری پولیس ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم محمد اقبال کو برآمدگی کیلئے واپس تھانہ لے کر آ رہے تھے کہ3نامعلوم ملز موں نے ساتھی کو فرار کروانے کی نیت سے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور ملزم کو پولیس پارٹی سے چھڑوا لیا پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی اوراس دوران مزید پولیس نفری بھی موقع پر پہنچ گئی ملز مون کی فائرنگ سے ملزم محمد اقبال جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا پولیس نے زخمی ملزم کوہسپتال منتقل کرد یا ۔