کشمیریوں کی آ زادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے : مقررین

 کشمیریوں کی آ زادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے : مقررین

گوجرہ( نما ئندہ دُنیا)کشمیری مظلوم بھائیوں کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔بے گناہ کشمیری بھائیوں کا خون بہایا جا رہا ہے ۔

کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انشا اﷲ کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا۔ان خیالات کا اظہارمختلف تنظیموں کی طرف سے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے نکالی گئی ریلیوں سے خطاب کر تے ہو ئے مقررین نے کیا۔میونسپل کمیٹی گوجرہ میں ایک تقریب زیر صدارت چیف آفیسرسید یاسر علی شاہ ہوئی۔ جماعت اسلامی کی ریلی زیر قیادت نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب ذکراﷲ مجاہد مسجد شہدا رسول نگر سے نکالی گئی جس میں ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر عطا اﷲ حمید،مولانا رحمت اﷲ ارشد،حیدر علی چودھری،محمود عزمی سمیت کارکنان کی کثیر تعدادنے شر کت کی۔مرکزی پاکستان مسلم لیگ کی ریلی قیادت مولاناتاج محمود گجر،غلام رسول گجرنے کی صا ف ستھرا پنجاب ٹیم نے ایک واک کا اہتما م کیا جس میں پروجیکٹ ڈا ئریکٹر جاوید حسین اور انکی پوری ٹیم نے شرکت کی ۔مقررین نے کہاکہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے ہم جنت نظیر کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضہ چھڑائے بغیر دم نہیں لیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں