اگیتی کپاس کی کاشت کا ٹارگٹ ہر صورت پورا کرینگے :امجد علی

اگیتی کپاس کی کاشت کا ٹارگٹ ہر صورت پورا کرینگے :امجد علی

سمندری (نمائندہ دنیا )تحصیل سمندری میں 9 ہزار ایکڑ پر اگیتی کپاس کی کاشت کا ٹارگٹ ہر صورت پورا کیا جائے گا۔۔۔

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ( توسیع) سمندری امجد علی گورسی نے احمد کاٹن انڈسٹریز 174 گ ب میں کپاس کی اگیتی کاشت کو فروغ دینے کے لیے فارمر ڈے کے موقع پر تقریب خطاب کرتے ہو ئے کیا تقریب میں کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی امجد علی گورسی کا مزید کہنا تھا کہ کپاس کے معیاری بیج اور معیاری زہروں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور اس معاملے میں پرائیویٹ کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا حکومت کو روئی کی فروخت پر لگائے گئے ٹیکسز کو کم کرنا چا ہیے تا کہ کسانوں کو کپاس کی پھٹی کے اچھی قیمت مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں