اٹھارہ ہزاری :انتظامیہ مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام

اٹھارہ ہزاری :انتظامیہ مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا )اٹھارہ ہزاری میں تحصیل و ضلعی انتظامیہ مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ،اشیائے خور و نوش میں خود ساختہ اضافے نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنادیں، وزیراعلی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق اٹھارہ ہزاری و گردونواح میں انتظامیہ خود ساختہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی جس کی وجہ سے دکاندار من مرضی کی قیمتیں وصول کر رہے ہیں،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام مہنگائی سے پریشان ہو کر رہ گئے ، تحصیل بھر میں صورتحال اس حد تک خراب ہو چکی ہے کہ کپڑے دھونے اور نہانے کے صابن کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگی ہیں، چھوٹاباتھ صابن50روپے ، بڑا صابن120روپے کا ہو چکا،درجہ اول باتھ سوپ 80سے لے کر160روپے تک کا ہو چکا، کپڑے دھونے کا صابن بھی 50سے 60روپے فی کلو مہنگا ہو چکااورمعیاری صابن500روپے سے 600روپے کلو تک کا کردیا گیا ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے وزیراعلی پنجاب فوری نوٹس لیں اور مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو ریلیف مہیا کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں