سمندری :گورنمنٹ گریجویٹ کالج میں سالانہ سپورٹس گالا کا انعقاد

سمندری (نمائندہ دنیا )گورنمنٹ گریجویٹ کالج سمندری میں سالانہ سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیاجس میں سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے شعبہ سیاسیات نے ایک بار پھر کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔۔۔
جس کا کریڈٹ چیئرمین شعبہ سیاسیات پروفیسر انجم جیمز پال اور انچارج بلیو ہاؤس(شعبہ سیاسیات)پروفیسر تسلیم اشرف، پروفیسر فیصل فیض رسول اور پروفیسر عمران ڈھلوں کو جاتا ہے جنہوں نے کھلاڑیوں کی بہترین کوچنگ کی اور آٹھ ہاؤسز میں سے رسہ کشی میں پہلی ،کرکٹ میں دوسری اور ایتھلیٹکس کی پانچ دوڑوں میں سے 100 میٹر دوڑ اور 200 میٹر میں پہلی جبکہ لانگ جمپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اختتامی تقریب میں پرنسپل کالج پروفیسر حافظ امجد حسین اور مہمانان خصوصی راؤ کاشف رحیم ایم پی اے ، چودھری عارف محمود گل ایم پی اے نے انعامات تقسیم کئے ، اس موقع پر پروفیسر انجم جیمز پال کی بطور چیئرمین شعبہ سیاسیات اور کھیلوں میں اجتماعی طور پر شاندار خدمات کو سراہا گیا۔